بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: اسد عمر کی عبوری ضمانت 7 اپریل تک منظور

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت 7 اپریل تک منظور کر لی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کر دی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

واضح رہے کہ اسد عمر کے خلاف لاہور کے تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز عدالت نے اسد عمر کے پیش نہ ہونے پر درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.