منگل 6؍رمضان المبارک 1444ھ28؍مارچ 2023ء

حکومت نے عدلیہ کے حوالے سے قرارداد پیش کردی

حکومت نے عدلیہ کے حوالے سے قرارداد پیش کر دی، قومی اسمبلی میں قرارداد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیش کی۔

حکومتی قرارداد کے متن کے مطابق تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر میں ترمیم کا بل پیش کردیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے۔

انتخابات سے متعلق کیس میں 3-4 کے تناسب سے فیصلے کی ایوان تائید کرتا ہے۔

متن کے مطابق الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت فل کورٹ کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان توقع رکھتا ہے اعلیٰ عدلیہ سیاسی و انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے گی۔

وہ دستوری معاملات جن میں اجتماعی دانش درکار ہو ان کی سماعت عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ کرے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت غیر جانبدار نگراں حکومتوں کے تحت ہونے چاہئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.