ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، اس کی بالادستی کو تسلیم کرنا ہوگا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ سمیت تمام ادارے پارلیمنٹ کی مرہون منت ہیں، قانون سازی میں پارلیمنٹ پر کوئی قدغن نہیں لگائی جاسکتی۔
حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا فیصلہ قوم کا فیصلہ ہوتا ہے جسے بلڈوز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے بنائے قوانین کا احترام نہ کرنا پارلیمنٹ اور قوم کی توہین ہے۔
Comments are closed.