منگل 6؍رمضان المبارک 1444ھ28؍مارچ 2023ء

ہر روز ہمارے لوگ غائب یا گرفتار ہورہے ہیں، شیریں مزاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہر روز ہمارے لوگ گرفتار اور غائب ہورہے ہیں۔

فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شیریں مزاری نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھانے جا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جبر پر ریاستیں قائم نہیں رہ سکتیں، صبح اٹھتے ہیں تو پتا چلتا ہے مزید 2 مقدمے درج ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر حکومت کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں، سوال اٹھتا ہے وزیر اعظم کی فون کال کیسے ٹریس کی جا رہی ہیں۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس کی اس حکومت کو کوئی فکر نہیں ،7 انٹرنیشنل انسانی حقوق کی تنظیموں کو آگاہ کیا ہے، ہر روز انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آئین میں ترامیم اور انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر روز ہمارے لوگ گرفتار اور غائب ہو رہے ہیں، اگر کوئی اداروں پر تنقید کرتا ہے اس کے گھر میں گھس جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ آپ ریاست کا مذاق اڑا رہے ہیں، قوم اور ریاست کے درمیان فاصلے بڑھا رہے ہیں، قوم الگ ہو رہی ہے اور ریاست الگ کھڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو لاہور سے ہمارے دو کارکن غائب کرلیے گئے، عمران خان کے خلاف ایک دن میں 15، 15ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کے اوپر پابندیاں آجائیں گی، برطانیہ اور یورپ میں ان کے خلاف قراردادیں آئیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر پر کسی نے کام کیا تو صرف تحریک انصاف نے کیا، او آئی سی کا کشمیر پر پی ٹی آئی نے ہی اجلاس بلایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.