منگل 6؍رمضان المبارک 1444ھ28؍مارچ 2023ء

کابینہ میں عدالتی اصلاحات کے ترمیمی بل کا مسودہ منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظور کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظور کیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہمیں آئین کو پامال نہیں کرنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق ترمیمی بل میں کہا گیا کہ از خود نوٹس کا فیصلہ سینئر ججز کریں گے جبکہ از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق ہوگا۔

ترمیمی بل میں مزید کہا گیا کہ 30 دن میں ازخود نوٹس کے خلاف اپیل دائر ہوسکے گی، اپیل کو 2 ہفتوں میں فکس کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کا منظور کردہ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ بل ایوان آج قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو بھیج دے گا، کمیٹی کا اجلاس کل صبح ہوگا۔

قائمہ کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین محمود بشیر ورک کریں گے، جو کل ہی بل منظور کرکے ایوان میں رپورٹ دے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کل عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کی حتمی منظوری دے گی، مجوزہ بل جمعرات کو سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.