پرتگال میں چاقو حملے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، حملہ کرنے والے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق چاقو حملہ دارالحکومت لزبن میں اسماعیلی مرکز میں کیا گیا، حملہ آور نے بڑا چاقو اٹھایا ہوا تھا جس سے اس نے لوگوں پر حملہ کیا۔
حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور افغان شہری بتایا جا رہا ہے، پولیس نے حملہ آور کی قومیت کی تصدیق نہیں کی۔
مقامی اسماعیلی کمیونٹی رہنما ناظم احمد نے بتایا کہ حملہ آور افغان جبکہ ہلاک ہونے والی دو پرتگالی خواتین تھیں۔
Comments are closed.