پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

سعودی عرب سمیت مسلم ممالک کی کوپن ہیگن میں قرآن مجید کی توہین کی مذمت

سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن مجید کی توہین کی سخت مذمت کی ہے۔ 

ریاض سے سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ کوپن ہیگن میں ترک سفارت خانے کے سامنے انتہا پسند گروپ نے قرآن پاک کی توہین کی۔ 

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب مکالمے، رواداری اور احترام کے اقدار کو مستحکم کرنے پر زور دیتا ہے۔ 

وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نفرت، انتہا پسندی اور تقسیم کرنے والی ہر چیز کو مسترد کرتا ہے۔ 

واضح رہے کہ ڈنمارک میں مذموم حرکت کی مذمت کرنے والے ممالک میں بحرین، ترکیہ، مراکش، قطر اور اردن شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.