اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ای کامرس پیمنٹ پروسس کرنے والے بینک اور کمپنیز پےپاک سے آن لائن خریداری ممکن بنائیں۔
مرکزی بینک کے مطابق آن لائن پیمنٹ کو فروغ دینے کےلیے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کی کم سے کم شرح 1.5 فیصد ختم کی جا رہی ہے۔
دکاندار آن لائن پیمنٹ سہولت فراہم کرنے والے بینکوں سے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ طے کریں۔
ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے آن لائن ادائیگی پر انٹر چینج فیس کی شرح کم کردی ہے۔
مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کم کرنے سے توقع ہے زیادہ دکاندار آن لائن ادائیگی کی سہولت مہیا کریں گے۔
Comments are closed.