پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 22 کروڑ 51 لاکھ ڈالر منافع باہر بھیجا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 22 کروڑ 51 لاکھ ڈالر منافع باہر بھیجا۔

مرکزی بینک کے مطابق براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے گئے 18 کروڑ 81 لاکھ ڈالر پاکستان سے باہر بھیجے گئے۔

بیرونی پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے گئے 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر باہر بھیجے گئے۔

 گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے ایک ارب 14 کروڑ ڈالر منافع باہر بھیجا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں نے فروری میں 49 لاکھ ڈالر منافع پاکستان سے باہر بھیجا۔ 

براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے گئے 41 لاکھ ڈالر باہر بھیجے گئے جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے گئے 8 لاکھ ڈالر سے زائد باہر بھیجے گئے۔

ٹیلی کمیونیکیشن شعبے نے فروری میں 24 لاکھ ڈالر منافع باہر بھیجا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.