پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

کراچی میں 29 مارچ سے بارش کا امکان

کراچی میں 29 مارچ کی شام یا رات سے 30 مارچ کے دوران بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا کہ سسٹم کے زیر اثر کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

جواد میمن نے کہا کہ کراچی کے مضافات میں اس سسٹم کے زیر اثر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہے، آج دن کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث کراچی میں ہواؤں کا رخ مغرب اور شمال مشرق رہ سکتا ہے، ہواؤں کا سلسلہ 28 مارچ سے ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

جواد میمن کا کہنا ہے کہ سسٹم کے زیر اثر 2 اپریل تک ملک کے بیشتر مقامات پر بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.