پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکے، عدالت عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

واضح رہے کہ یہ درخواست عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے معاملے پر دائر کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.