پیمرا نے آج اسلام آباد میں تمام ریلیوں، عوامی اجتماعات کی لائیو اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس سلسلے میں پیمرا کی جانب سے ایک روز کے لیے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوریج پر پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں ممکنہ پیشی کا امکان ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.