اتوار 4؍رمضان المبارک 1444ھ26؍مارچ 2023ء

منشیات اسمگلنگ کا الزام: اماراتی صدر نے اسرائیلی عرب خاتون کو معافی دیدی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اسرائیلی عرب خاتون کو معاف کردیا۔

ابوظبی سے موصولہ اطلاع کے مطابق اسرائیلی خاتون کو عرب امارات میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ 

ابوظبی کی عدالت نے موت کی سزا منسوخ کر کے عمر قید میں تبدیل کردی تھی۔ 

تاہم اسرائیلی صدر کی درخواست پر اماراتی صدر نے اسرائیلی خاتون کو معاف کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.