اتوار 4؍رمضان المبارک 1444ھ26؍مارچ 2023ء

معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جا چکے ہیں، رانا ثناء

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جا چکے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناءاللّٰہ نے دعویٰ کیا کہ اظہر مشوانی عمران خان کے پاس ہی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے سلیکٹ ہونا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے، یہ ایک فتنہ ہے ووٹ کی طاقت سے اس کا خاتمہ کیا جانا چاہیے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر عمران نے کہا کہ تم واپس آؤ، تمہیں نہیں پتا میں تمہارے ساتھ کیا کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران دشمنی کرے گا تو ہم بھی اس کے ساتھ ایسا ہی کریں گے، عمران خان مرنے مارنے سے آگے کوئی بات ہی نہیں کرتا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سازش کا سفر امریکا سےشروع ہوا، بعد میں محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد پر آگیا۔

رانا ثناءاللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بھی پھر ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں، دروازے انہوں نے بند کیے اس کے بعد ہی ہماری طرف سے دروازے بند ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیرآباد قاتلانہ حملے کا مقدمہ ہمارے خلاف درج کروانے کی کوشش کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے وجود کی نفی کےلیے اس نے اپنے دور میں غیر جمہوری حربہ اپنایا، ہم نے انہیں چارٹر آف اکانومی کی دعوت دی لیکن آگے سے گالیاں دی گئیں۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ بحران سپریم کورٹ کی طرف سے آئین کو ری رائٹ کرنے کی وجہ سے کھڑا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میرا اس سے اختلاف ہی اس بات پرہوا کہ یہ سمجھتا تھا ملک کا مسئلہ اپوزیشن ہے۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ یہ کہتا تھا اپوزیشن کو ختم کردیا جائے تو ملک کے سب مسائل حل ہوجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.