جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

اسپین: رواں سال کی سب سے بڑی آتشزدگی، 1500 افراد کو گھر خالی کرنے پڑگئے

اسپین کے جنگلات میں رواں سال کی سب سے بڑی آتشزدگی کے نتیجے میں 1500 افراد کو گھر خالی کرنے پڑ گئے۔

سیکڑوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کیلئے نبرد آزما رہے، یہ آگ جمعرات کو ولانوئیوا ڈی ویور کے علاقے میں لگی تھی۔

وزیراعظم پیدرو سانچیز بیلجیئم کے دورے پر ہیں، انہوں نے وہاں بیان دیا کہ ہم بدقسمتی سے سال کی سب سے بڑی آتشزدگی کا سامنا کر رہے ہیں۔

آگ پر قابو پانے کے آپریشن میں 450 فائر فائٹرز مصروف عمل رہے، حکومتی ترجمان نے بتایا کہ 30 کلومیٹر کے رقبے پر آگ لگی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.