پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں بیٹنگ اور بولنگ کے جوہر دکھانے والے کرکٹر قومی ٹیم کا حصہ بننے کے بعد افغانستان کی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
شارجہ میں 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے ہی مقابلے میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 92 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو 93 رنز کا ہدف دیا۔
قومی ٹیم کی طرف سے عماد وسیم 18، صائم ایوب 17، طیب طاہر 16 اور کپتان شاداب خان 12 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
افغانستان کی طرف سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ راشد خان، نوین الحق اور عظمت اللّٰہ عمر زئی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم کی طرف سے صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللّٰہ نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
شاداب خان اور راشد خان ٹاس کےلیے میدان میں اترے، گرین شرٹس کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم کے صائم ایوب نے محمد حارث نے اننگز اوپن کی، 17 اسکور پر حارث 6 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، اس کے بعد عبداللّٰہ شفیق بغیر کوئی رن بنانے پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب تھے، جو 17 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے جبکہ طیب طاہر 16 رنز بناکر اپنی وکٹ راشد خان کو دے بیٹھے۔
یوں قومی ٹیم کے ابتدائی 4 کھلاڑی صرف 39 رنز پر پویلین لوٹ گئے، ایسے موقع پر اعظم خان اور عماد وسیم کیریز پر موجود تھے، پی ایس ایل میں دونوں کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھنے والوں میں امید کی کرن باقی تھی۔
ایسے موقع پر جارح مزاج بیٹر اعظم خان بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے یوں 41 رنز پر گرین شرٹس کے 5 کھلاڑی میدان چھوڑ گئے اور میچ پر افغانستان کی گرفت مضبوط ہوگئی۔
گرین شرٹس کی 6 وکٹ کپتان شاداب خان کی گری، 12 رنز بناکر مجیب الرحمان کو اپنی وکٹ تھما بیٹھے جبکہ ساتویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی آل راونڈر فہیم اشرف تھے جو صرف 2 رنز ہی بناسکے۔
گرین شرٹس کی طرف سے صائم ایوب، محمد حارث، عبداللّٰہ شفیق، طیب طاہر، عماد وسیم، اعظم خان، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللّٰہ فائنل الیون میں شامل ہیں۔
Comments are closed.