جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کورونا سے مزید 67 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 67 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 158 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 67 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 468 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 824 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 384 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 93 ہزار 282 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 355 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 357 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 487 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 55 ہزار 511 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 95 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 309 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 190 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 82 ہزار 596 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 630 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 316 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 274 اموات اور 74 ہزار 40 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55 ہزار 56 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 876 ہے۔ اسلام آباد میں 557 اموات ہوچکیں۔ 46 ہزار 623 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 453 جب کہ فعال کیسز کی 225 ہے۔ صوبے میں 205 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 23 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 245 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 272 ہے۔ آزاد کشمیر میں 342 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 631 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4990 جب کہ فعال کیسز 29 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4858 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.