جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

فرانس بھر میں پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاج

فرانس بھر میں پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے نیوز پیپر کیوسک اور ڈسٹ بن جلادیے۔

دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں 120 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ 80 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

فرانسیسی وزیراعظم نے کہا ہے کہ احتجاج اور اختلاف رائے سب کا حق ہے لیکن پُرتشدد احتجاج قابل قبول نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.