جمعرات یکم رمضان المبارک 1444ھ23؍مارچ2023 ء

گرفتار مصطفیٰ کمال کو ہونا چاہیے تھا، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ اصل میں گرفتار مصطفیٰ کمال کو ہونا چاہیے تھا، مصطفیٰ کمال جوتے چاٹنے کا ماسٹر ہے۔

کراچی میں ایم پی اے ارسلان تاج کے گھر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ہم آج بھی پاکستان میں آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہماری جنگ اب حقیقی آزادی کی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ ہمیں زرداری مافیا کے کارندوں نے ڈنڈوں سے مارا، ارسلان کو کیماڑی کی ایف آئی آر پر گھر سے اٹھایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود الیکشن ملتوی کر دیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.