جمعرات یکم رمضان المبارک 1444ھ23؍مارچ2023 ء

ناجائز منافع خوری کے خلاف سندھ حکومت کا اقدام، دکان سیل اور سامان ضبط کیا جائے گا

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق قیمتیں کنٹرول کے حوالے سے جو آرڈی نینس سندھ کابینہ نے منظور کیا تھا، اسے چیف سیکریٹری سندھ  نے گورنر ہاوس ارسال کردی تھی، گورنرسندھ نے اسے فوری منظور کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ آرڈی نینس کے تحت مجسٹریٹ کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کےلیے فوڈ انسپکٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ فوڈ انسپکٹرز سختی سے حکومتی فیصلوں پر عمل در آمد کروائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف فوڈ انسپکٹرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

ناجائز منافع خور کی دکان سیل اور سامان ضبط کیا جائے گا، حکومت کے مقرر شدہ نرخ سے زائد پر اشیاء فروخت کرنے والے کسی شخص نہیں بخشا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آرڈیننس پاس کیا ہے جس سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ قیمتیں کنٹرول کرنے کےلیے آرڈیننس گورنر سندھ کی منظوری کے بعد آج سے نافذ العمل ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.