ملک بھر میں مفت سرکاری آٹے کے حصول کے لیے شہری اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
چارسدہ میں سستا بازار میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بھگدڑ اور دھکم پیل سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
رواں ماہ ملک کے مختلف شہروں میں اس طرح کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
منگل کو فیصل آباد میں آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔
پشاور میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی عروج پر رہی، شہریوں نے فلار ملز کے دروازے توڑ دیے جبکہ ایک خاتون کا بازو ٹوٹ گیا۔
اسی روز مفت آٹے کے حصول کے لیے حافظ آباد میں رش اور دھکم پیل سے متعدد مرد اور خواتین زخمی ہو ئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کو لاہور کے علاقے موہلن والا کے قریب عوام نے مفت آٹے کا ٹرک لوٹ لیا تھا۔
Comments are closed.