بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی گورنر پنجاب سے ملاقات

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین ملک ظفر اقبال نے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر انہوں نے گورنر پنجاب کو کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ گورنر پنجاب نے چیئرمین ملک ظفر اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا کر ہی ہم اداروں کو مستحکم کرسکتے ہیں۔

گورنر بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ پی پی ایس سی میرٹ پر روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ادارے کی کارکردگی اور بہتری کے لیے مزید اقدامات کیےجائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.