بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

محمد خان بھٹی کی ویڈیو سپریم جوڈیشل کونسل کے ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے دور میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے عہدے پر فائز محمد خان بھٹی کی ویڈیو سپریم جوڈیشل کونسل کے ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

میاں داود ایڈووکیٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کو متفرق درخواست ارسال کر دی۔

متفرق درخواست کے ساتھ محمد خان بھٹی کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی منسلک ہے۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی سے متعلق لیے گئے بیان پر تبصرہ کر دیا۔

متفرق درخواست کی کاپی سپریم جوڈیشل کونسل کے باقی تمام ممبران کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی کی عدالتی مقدمات کی مینجمنٹ سے متعلق ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے متن کا سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر التوا ریفرنس سے براہ راست تعلق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محمد خان بھٹی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے دور میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کےعہدے پر فائز محمد خان بھٹی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں محمد خان بھٹی بعض اہم عدالتی شخصیات پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام لگا رہے ہیں۔

محمد خان بھٹی نے کہا تھا کہ ایک عدالتی شخصیت کے 2 بیٹے ٹکا کر کرپشن کر رہے ہیں، خود پی ٹی آئی اور چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ عدالتوں سے فیصلے ہمارے حق میں کراتے ہیں، اِن کا کوئی کام رکنا نہیں چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.