ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 658 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 75 ہزار 68 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہوا ہے جس کے بعد عالمی صرافہ میں فی اونس سونا ایک ہزار 968 ڈالر کا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.