جامشورو سے نوری آباد کی گرین ٹرانسمیشن لائن کے 132 کے وی کے 12 ٹاور گرگئے۔
حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) ترجمان کے مطابق ٹاور کمزور ہونے اور تیز ہواؤں کے باعث گرے۔
حیسکو ترجمان کے مطابق ٹاور گرنے سے نوری آباد صنعتی زون سمیت دیگر علاقوں کی بجلی بند ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق نوری آباد زون کو بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع ٹھٹھہ سے منسلک کرکے بحال کردی گئی۔
حیسکو ترجمان کے مطابق جامشورو میں ٹاورز کے بریکس پلیٹس چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔
ترجمان کے مطابق بریکس پلیٹس چوری کے متعدد مقدمات سیہون جامشورو اور حیدرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں پہلے سے درج ہیں۔
Comments are closed.