منگل 28؍شعبان المعظم 1444ھ21؍مارچ 2023ء

بھارتی انتہا پسند تنظیم کا حلال گوشت پر پابندی کا مطالبہ

بھارتی انتہا پسند تنظیم نے حلال گوشت پر پابندی اور حرام کو کھلے عام بیچنے کا مطالبہ کردیا۔ 

واضح رہے کہ مسلمان صرف حلال طریقے سے ذبح ہوئے حلال جانوروں کا گوشت کھاتے ہیں، جس کے لیے مقامی حکام حلال گوشت کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کرتے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے صدر مقام بینگلور کے ایک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو انتہا پسند تنظیم نے ہندو سال نو کے موقع پر حلال گوشت بیچنے پر پابندی لگانے کی درخواست دی۔ 

واضح رہے کہ کچھ مذہبی تہواروں پر کرناٹک میں گوشت بیچنے کی مکمل ممانعت ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.