دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بننے والے کورونا وائرس کی ابتدا جاننے کے حوالے سے اب بھی تحقیقات جاری ہیں تاہم اب کچھ واضح ثبوتوں کی بنیاد پر نیا دعویٰ کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا۔
رپورٹس کے مطابق سائنس ویب سائٹ پر پیر کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین کی مارکیٹ میں جہاں کورونا کیسز کی سب سے پہلے نشاندہی ہوئی تھی وہاں سے متعدد جانوروں کے ڈی این اے اور دیگر نمونوں میں کورونا وائرس پایا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کچھ محققین کا کہنا ہے کہ وبائی امراض کے ابتدائی دنوں میں چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے لیے گئے نمونوں کا ایک نیا تجزیہ اس بات کا سب سے مضبوط ثبوت ہے کہ کوروناوائرس جانوروں سے انسانوں میں پہنچا۔
اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد غیرملکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات سے اس نظریے کو مضبوطی ملی ہے کہ یہ وائرس لیبارٹری سے نہیں بلکہ جانوروں سے پیدا ہوا۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گبریسس کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار اس بات کا بالکل بھی جواب نہیں دیتے کہ کورونا کا آغاز کیسے ہوا لیکن اس ڈیٹا کا ہر ٹکڑا ہمیں اس کے جواب کا پتا لگانے کے قریب لے جانے کے لیے اہم ہے۔
Comments are closed.