پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

رمضان المبارک میں عدالتی اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں سپریم کورٹ کے اوقات کار پیر سے ہفتہ صبح 8:30 سے 1:30 بجے ہوں گے۔

رمضان المبارک میں جمعے کو سپریم کورٹ صبح 8:30 سے 12 بجے تک کیسز پر سماعت کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کی لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ رجسٹریز میں اوقات کار کی پابندی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.