پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

زمان پارک سے گرفتار 102 ملزمان ایک روزہ ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش

زمان پارک پولیس آپریشن میں گرفتار 102 ملزمان کو  انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں 3 گاڑیوں میں عدالت پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے زمان پارک پولیس آپریشن میں گرفتار 102 ملزمان کا ریمانڈ منظور کر لیا۔

ملزمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس ہمیں غلط مقدمے میں ملوث کر رہی ہے، ہم تو زمان پارک گئے ہی نہیں۔

گرفتار ملزمان نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ہمیں دھرم پورہ پل سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیوٹی جج نے ان کارکنان کا ایک روز کا ریمانڈ منظور کیا تھا۔

عدالت نے ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.