بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

لگتا ہے عمران نیازی نے جھوٹ کی ٹریننگ گوئبلز سے لی ہے، شازیہ مری

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران نیازی نے جھوٹ بولنے کی ٹریننگ ہٹلر کے گوئبلز سے لی ہے۔

عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان پر پتھراؤ ہوتا ہے لیکن جلتی اور ٹوٹتی پولیس کی گاڑیاں ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں نامعلوم افراد موجود تھے، وہاں ہمارے وکلاء پر ڈنڈے برسائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم پر عمران نیازی کو فول پروف سیکیورٹی دی گئی لیکن وہ موٹر وے پر اترنے کے بعد ڈنڈا بردار لشکر اکٹھا کرتا رہا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر ہی ایسے طرز عمل سے عدالتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی قانون توڑ کر کہتا ہے، میں نے کبھی قانون نہیں توڑا، چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے عدالتی نظام کو مفلوج بنا رہے ہیں۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ عدالتی نظام مجرموں اور غنڈوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.