نگراں پنجاب حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس پر تشدد کے باعث نگراں حکومت کی جانب سے جلسے کو سیکیورٹی نہ دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بطور سابق وزیرِ اعظم سیکیورٹی ملے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بدھ 22 مارچ کو لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی نے یہ جلسہ کرنے کے لیے اتوار 19 مارچ کا دن رکھا تھا، تاہم عدالت کے حکم پر اسے جلسے کی تاریخ آگے بڑھانی پڑی۔
Comments are closed.