
بلوچستان میں وفاقی اداروں کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔
رپورٹ میں گورنر بلوچستان نے وفاقی اداروں کے اعلی افسران کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی شکایت کی جس پر وزیراعظم عمران خان نے اظہار برہمی کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ نے تمام متعلقہ اعلی افسران کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
صوبہ میں وفاقی اداروں کے اعلی افسران کو اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، عوامی فلاح سے متعلق اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔
رپورٹ میں صوبہ بلوچستان میں 17 وفاقی اداروں کے افسران کےڈیش بورڈز کا جائزہ لیا گیا جس میں وفاقی اداروں کو 11ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔
Comments are closed.