ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

فواد چوہدری کو معلوم ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر کیا ہوتا ہے، عطا تارڑ

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی ٹینک اور توپوں والی بات تو مبالغہ آرائی ہے، باقی سب چیزیں فواد چوہدری کو معلوم ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی متوقع پریس کانفرنس ہوگی کہ عمران خان کی رہائش گاہ سے توپ،ٹینک کے گولے، اینٹی ایئرکرافٹ برآمد ہوئی۔

فواد چوہدری کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری نےاعتراف جرم کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.