ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

پاکستانی ایئر پورٹس پر سیکیورٹی مؤثر بنانے کیلئے برطانیہ کا اقدام

پاکستان کے ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کو انتہائی مؤثر بنانے کے لیے برطانوی سیکیورٹی ادارے ڈیپارٹمنٹ فار سیکیورٹی کی جانب سے جدید اسکیننگ مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق جدید مشینیں کراچی اور لاہور ایئر پورٹس پر سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے دی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسکیننگ مشینیں مسافروں اور سامان کے ساتھ نقصان دہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مشینیں برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار سیکیورٹی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحفے میں دی جائے گی۔

مشینری کی تنصیب کا مقصد برطانیہ سے آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی جدید طرز پر چیکنگ کرنا ہے۔

ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی بعد اذاں دیگر ایئر پورٹس پر سول ایوی ایشن کو فراہم کی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.