محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں کارروائی کی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق محکمۂ انسداد دہشت گردی نے درہ آدم خیل میں کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد تھانوں پر حملوں اور دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
Comments are closed.