بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

پشاور زلمی نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرادیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے ہرادیا۔ 

راولپنڈی میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 166 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔  

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنا سکی، محمد حارث نے سب سے زیادہ 79 اور بھنوکا راجاپکسا نے 41 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کے تجربہ کار کھلاڑی نہ چل سکے۔ ایلکس ہیلز، صہیب مقصود اور کولن منرو نے 15، 15 رنز بنائے۔

فہیم اشرف 38 اور رحمان اللّٰہ گُرباز 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ کپتان شاداب خان نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

زلمی کے عامر جمال اور جمی نیشم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ آج پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کی جگہ ٹام کوہلر کیڈمور کر رہے تھے۔ 

پشاور زلمی نے بھنوکا راجاپکسا، ٹام کوہلر کیڈمور، جمی نیشم اور مجیب الرحمٰن کو غیرملکی کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم میں شامل کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے غیرملکی کھلاڑیوں میں سے ایلکس ہیلز، رحمان اللّٰہ گرباز، کولن منرو اور فضل حق فاروق کو ٹیم میں شامل کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اس میچ سے قبل ہی پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.