اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

خرم شیر زمان، راجہ اظہر گھر پر نہ ہونے کے باعث گرفتاری سے بچ گئے: شہزاد قریشی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات میں پولیس کی غیرقانونی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا ہے کہ خرم شیر زمان، راجہ اظہر اور ارسلان تاج کے گھر چھاپے مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا گیا، خرم زمان اور راجہ اظہر گھر پر نہ ہونے کے باعث گرفتار نہیں ہوئے۔

کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا گیا۔

شہزاد قریشی کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کو نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے، پولیس رہنماؤں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دے رہی ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان نے سوال کیا کہ کیا پولیس کو پارلیمنٹیرینز دہشت گرد نظر آ رہے ہیں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.