ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

برازیلین مصنف مریم نواز کی حمایت میں سامنے آگئے

معروف برازیلین مصنف پاؤلو کوئیلہو نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایتوں کو کرارا جواب دے دیا۔

گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زبان پھسل گئی، دوران انٹرویو برازیلی مصنف کے نام کے تلفظ میں غلطی ہوئی تو پی ٹی آئی کے حمایتوں نے سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا۔

کسی نے انہیں یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا کہ ’آخر مریم نواز کن مصنفین کو پڑھتی ہیں ؟‘ تو کسی نے کہا کہ ’لو جی مارکٹ میں نیا مصنف آیا ہے‘۔

تاہم ان تمام سوشل میڈیا ٹرولرز کو اس وقت خاموشی لگ گئی جب برازیلی مصنف پاؤلو کوئیلہو نے خود مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کی جانب سے ان کے نام کے غلط تلفظ پر اپنی رائے دی۔

مصنف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں غیر ملکی ناموں کے تلفظ میں اکثر غلطیاں کرتا ہوں، لہٰذا تنقید نہ کریں‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.