ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کیسز ختم نہیں ہوں گے، وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ احتساب عدالتیں نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کیسز کو متعلقہ فورمز پر بھیجیں گی۔

اعظم تارڑ کا کہنا تھا کہ کون سا کیس کہاں منتقل ہوگا؟ یہ اختیار احتساب عدالتوں کا ہوگا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب خیال آیا کہ عدلیہ بچاؤ تحریک چلانی ہے، شخصیات سے متعلق عدلیہ کے ادارے میں فرق دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم سے ختم ہونے والے نیب کیسز کی منتقلی کے قانون کی وفاقی کابینہ منظوری دے چکی۔

وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ہونے تک کابینہ سے منظور قانون کو آرڈیننس کے لیے بھیجا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.