ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

رمضان سے قبل سبزیاں اور پھل انتہائی مہنگے ہوگئے

رمضان سے پہلے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔

لاہور میں پیاز 150 روپے، بھنڈی 240، کریلے 160 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔

مارکیٹ میں سیب 290 روپے کلو، اسٹرا بری 260 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

اسی طرح خربوزہ 165 روپے کلو اور کیلا 250 روپے فی درجن فروخت ہونے لگا۔

علاوہ ازیں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی مزید بڑھ گئی۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، آٹا، چینی اور گھی سمیت 29 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔

ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 1 اعشاریہ37 فیصد اضافے کے ساتھ 42 اعشاریہ27 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.