عوام کے لیے سستے آٹے کا حصول محال ہوگیا، ملتان میں سستے آٹے کے لیے دھکم پیل، تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات ہوئے ہیں۔
طویل قطار میں گھنٹوں سے لگی خواتین آپس میں لڑ پڑیں، خواتین کا کہنا تھا کہ دن بھر لائنوں میں لگنے کے باوجود آٹا نہیں ملتا۔
دوسری جانب کراچی کے کئی علاقوں میں آٹے کی قلت ہے، سندھ حکومت نے گندم کی کٹائی کےدوران مختلف اضلاع کے دوران گندم کی منتقلی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
کراچی میں آٹے کا چار روز پرانا اسٹاک 140 روپے کلو اور چکی کا آٹا 155 سے 160 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
Comments are closed.