جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 208 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے سے 41793 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 316 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 27 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ کاروبار کی مالیت 6 ارب 77 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریباً 16 ارب روپے بڑھ کر 6383 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.