
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور ملتان سلطانز کے قائد محمد رضوان ٹاس کےلیے میدان میں اترے۔
پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے آخری 5 مقابلوں میں محمد رضوان الیون فاتح رہی ہے۔
پی ایس ایل 8 میں دونوں ٹیموں کے درمیان 17 فروری کو کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز 56 رنز سے فاتح رہی تھی۔
پشاور زلمی نے گزشتہ میچ میں 240 سے زائد رنز کا ہدف دیا تھا مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے کے ناقابل شکست 145 رنز کی بدولت 10 گیندوں قبل ہی ٹارگٹ حاصل کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا تھا۔
Comments are closed.