شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کے بچوں آرچی اور لیلیبیٹ کے ناموں کو شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ پر نئے رائل ٹائٹلز کے ساتھ شامل کرلیا گیا ہے۔
شہزادہ ہیری کے بچوں کو پہلے ماسٹر آرچی اور مس لیلیبیٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، لیکن اب شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ پر بچوں کے نام کے ساتھ رائل ٹائٹلز کا اضافہ ہونے کے بعد انہیں ’پرنس آرچی آف سسیکس‘ یعنی شہزادہ آرچی اور ’پرنسز لیلیبیٹ آف سسیکس‘ یعنی شہزادی لیلیبیٹ کے نام سے جانا جائے گا۔
یاد رہے کے اس سے پہلے شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ پر شہزادہ ہیری کے بچوں کے نام’ماسٹر آرچی ماؤنٹ بیٹن ونڈسر‘ اور ’مس لیلیبیٹ ماؤنٹ بیٹن ونڈسر‘ کے طور پر درج کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ شاہی خاندان کے بچوں کے ناموں کے ساتھ رائل ٹائٹلز لگانے کے اختیار کے حوالے سے قوانین ملکہ الزبتھ کے دادا شاہ جارج پنجم نے1917ء میں مرتب کیے تھے۔
اس نئی پیشرفت کا فیصلہ اس وقت ہوا جب شہزادی لیلیبٹ ڈیانا کو لاس اینجلس کے آرچ بشپ ریو جان ٹیلر مونٹیسیٹوبی میں ایک چھوٹی سی تقریب میں باقاعدہ مسیحی مذہب میں داخل کیا گیا ۔
البتہ، اس حوالے سے ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل، شاہ چارلس سوم اور کوئین کنسورٹ کیملا کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں۔
Comments are closed.