شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے یلو سی (بحیرہ زرد) کی جانب بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کو بڑھتی ہوئی کشیدگی کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
امریکہ اور جنوبی کوریا اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی "فریڈم شیلڈ” کے نام سے مشہور بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کریں گے۔
Comments are closed.