بول کے چیئرمین شعیب شیخ فیڈرل بیورو آف یونیو (ایف بی آر) کے بھی نادہندہ نکلے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق شعیب شیخ ایف بی آر کے 14 کروڑ 60 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے شعیب شیخ کے تمام اکاؤئنٹس منسلک کر دیے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی نادہندہ رقم میں جرمانے کی رقم شامل نہیں ہے۔
دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے سزا یافتہ شعیب شیخ کو گرفتار کر لیا گیا۔
شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے اسلام آباد سے گرفتار کیا، شعیب شیخ ایف آئی اے کے نوٹس کے باوجود حاضری سے گریزاں تھے۔
شعیب شیخ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے تحقیقات کر رہا تھا، شعیب شیخ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج پرویز القادر میمن کو رشوت دینے کا الزام تھا۔
ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے سزا یافتہ شعیب شیخ کی طرف سے جج کو 50 لاکھ روپے رشوت دینے کے شواہد سامنے آئے تھے۔
Comments are closed.