اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

حکومت نے توشہ خانے کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دیدی

وفاقی حکومت نے توشہ خانے کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد توشہ خانے کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کابینہ نے توشہ خانے کا ریکارڈ ریلیز (declassify) کرنے کی اجازت دے دی ہے، یہ ریکارڈ ان شاء اللّٰہ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.