ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

پی ٹی آئی کی دفعہ 144 کیخلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی گئی

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کی دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

دورانِ سماعت عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں دفعہ 144 ختم کرنے کا بیان دیا۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ دفعہ 144 کے حکم کو واپس لے لیا گیا ہے، کل کا دن حساس تھا اس لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا اقدام درست تھا۔

عدالت نے دفعہ 144 ختم ہونے کی بنیاد پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.