ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کی تنزلی کا سفر جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے لگا۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 88 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 282 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک تبادلے میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 93 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 452 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 359 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.