پاکستانی اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) حکام کے درمیان حتمی ملاقات آج ہوگی۔
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آج صرف پروسیجرل معاملات پر بات کی جائے گی۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف حکام مشکل مذاکرات سے گزر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں۔
آئی ایم ایف حکام نے بھی پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.